جرمنی کی ناکارہ سیٹلائٹ دوبارہ زمین کے مدار میں چلی گئی ہے۔ جرمن ایرو سپیس سنٹر سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کی ایک ناکارہ سیٹلائٹ جس کا حجم ایک گاڑی جتنا ہے ، دوبارہ فضاء میں داخل ہوگئی ہے۔ سپیس سنٹر کے مطابق ان کی سیٹلائٹ کا ملبہ 30 علیحدہ ٹکڑوں میں بٹا ہوا ہے جن کا کل وزن 1.7 ٹن ہے۔ گزشتہ ہفتے اس کے بارے میں خیال تھا کہ وہ فضاء سے نکل کر زمین پر گریں گے۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیٹلائٹ دوبارہ فضا میں داخل ہوگئی ہے اور اب اس کے ملبے کے زمین کے کسی حصے یامقام پر گرنے کے امکانات کے بارے آئندہ ہفتے بتایا جاسکے گا۔
Posted on Oct 24, 2011
سماجی رابطہ