ایسے افراد جو کھانا کھاتے ہوئے تیزی کرتے ہیں اور مناسب طریقے سے غذا کو نہیں چباتے وہ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ جو لوگ غذا کو زیادہ چبا کر کھاتے ہیں وہ کم کیلوریز حاصل کر پاتے ہیں جس سے ان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ غذا کو 40 بار چبانا چاہیے جو کہ عموما 15 بار چبایا جاتا ہے جس سے 12 فی صد کم کیلوریز حاصل ہوتیں ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی جریدے کلینکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ایسے افراد جو کھانا کھاتے ہوئے تیزی کرتے ہیں اور غذا کو کھاتے ہوئے جلدی نگلنے کی کوشش کرتے ہیں وہ زیادہ کیلوریز لیتے ہیں جس سے موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ چین کی ہاربن میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں 14 فربا اور 16 اسمارٹ مردوں کے غذا چبانے کا مطالعہ کیا گیا اس میں بلڈ شوگر اور بھوک کو باقاعدگی میں لانے والے ہارمونز کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے موٹاپے اور غذا کو چبانے کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف ہوا۔
غذا اچھی طرح نہ چبا کر کھانے سے موٹاپے کا خطرہ
Posted on Aug 02, 2011
سماجی رابطہ