کمپیوٹر تیار کرنے والے کمپنی ایسوس نے بظاہر تصدیق کی ہے کہ گوگل بھی عنقریب اپنا ٹیبلٹ مارکیٹ میں لانے والا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹر نے ایسوس کے اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ گوگل ٹیبلٹ کا اصل مقابلہ ایمازان کے کنڈل سے ہوگا۔ ایمازان کا کنڈل گوگل پیلٹ فارم پر قائم ہے لیکن اس کی اپنی علیحدہ سروس ہے۔ اسی طرح گوگل کو بھی ٹیبلٹ کے لیے اپنی سروس لانی پڑے گی۔
خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق گوگل کا ٹیبلٹ سات انچ چوڑا ہوگا۔
رائٹر کے مطابق تائیوان کی کمپیوٹر کمپنی ایسوس کے ایک اہلکار کہا ہے کہ ٹیبلٹ کا ڈیزائن تیار ہو چکا ہے اور یہ ایمازان کے ہاتھ میں اٹھائے جانے والے کمپوٹر سے مقابلہ کرے گا۔
گوگل نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
فرانسسکو میں گوگل کی سالانہ کانفرنس کی تقریب میں ممکنہ ٹیبلٹ سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کانفرنس میں گوگل اپنے ٹی وی پلیٹ فارم اور ریالٹی ہارڈویئر پراجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات سامنے لائے گا۔
ایک تحقیقاتی ادارے کامسکور کے مطابق ایمازان کنڈل امریکہ کی اینڈروآئیڈ کی مارکیٹ میں چون فیصد حصے کا مالک ہے لیکن ابھی اس کو دنیا کے کسی اور ملک میں جاری نہیں کیا گیا ہے۔
گوگل بھی ٹیبلٹ کی دنیا میں نمودار
Posted on Jun 28, 2012
سماجی رابطہ