سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کو صارفین کے ای میل ایڈریس تبدیل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
فیس بک نے صارفین کے پروفائل میں ان کے ای میل ایڈریس کو اپنے تخلیق کردہ ای میل’ @ فیس بک ڈاٹ کام‘ سے تبدیل کر دیا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام ویب سائٹ پر موجود معلومات کو یکساں کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔
اگر فیس بک کا نیا ای میل نظام کام کرتا ہے تو اس صورت میں فیس بک پر ٹریفک یا استعمال میں اضافہ ہو گا اور اس کے نتیجے میں اسے زیادہ کاروبار ملے گا۔
صارفین نے اس اقدام کو پریشان کن اور نامعقول قرار دیتے ہوئے ہدایات فراہم کرنے کا کہنا ہے کہ کس طرح سے فیس بک کے دیے گئے ای میل کو اصل سے تبدیل کیا جائے۔
یس بک نے اپنا ای میل نظام رواں سال اپریل میں لانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس وقت اس اطلاع کو کم ہی اہمیت دی گئی تھی۔
فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ’ہم ہر ایک صارف کو فیس بک کا ای امیل ایڈریس مہیا کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ اسے صارف تلاش کر سکتے ہیں یہ ایک دوسرے سے رابطے میں مددگار ہے تاہم فیس بک کا ای امیل استعمال کرنے کا فیصلہ صارف کو خود کرنا ہے۔‘
انٹرنیٹ کے ایک ماہر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو اس اقدام سے نقصان ہو گا۔
فورسٹر ریسرچ سے منسلک اینتھونی مولن نے کہا کہ اس سے پہلے گوگل نے بز پروگرام میں اس طرح کا قدم اٹھایا تھا لیکن صارفین سےاس سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ’فیس بک کو اس کی ضرورت تھی کیونکہ انٹرنیٹ پر آپ کی شناخت میں ای امیل ایک پروکسی ہے اور یہ ہی فیس بک چاہتا ہے، لوگوں کے ای امیل اپنے ای میل سے تبدیل کرنے کی صورت میں ویب سائٹ پر ٹریفک میں اضافہ ہوتا ہے اور صارفین ویب سائٹ کے پابند ہو جاتے۔‘
صارفین کے ای میل تبدیل کرنے پر تنقید
Posted on Jun 27, 2012
سماجی رابطہ