سافٹ ویئر کمپنی مائکروسافٹ نے ’یئیمر‘ نامی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایک اشاریہ دو ارب ڈالر میں خرید لی ہے۔
یئیمر فیس بک کے جیسیایک ویب سائٹ ہے جس کے پچاس لاکھ صارفین ہیں۔ اس ویب سائٹ کا مقصد دفاتر کے اندر ابلاغ کا عمل ہے۔
یہ کمپنی چار سال پرانی ہے اور اس کی ویب سائٹ کا استعمال فورڈ اور ڈلوئٹ جیسی بڑی کمپنیاں بھی کرتی ہیں۔
مائیکروسافٹ امید کرتی ہے کہ اس خرید سے اس کی مصنوعات کی رینج میں توسیع ہوگی اور وہ صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بنے گی۔
ونڈوز کی موجد کمپنی نے گزشتہ سال سکائپ کمپنی کو خرید لیا تھا اور مائیکروسافٹ اب اپنے دوسرے پروگراموں اور سکائپ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر رہی ہے۔
فعل حال یئیمر کی سروسز میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یئیمر کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ سیکس کا کہنا تھا ’جب چار سال پہلے ہم نے یہ کمپنی شروع کی تو ہمارے بہت بڑے عزائم تھے۔ ہماری ایک سوچ تھی کہ سماجی روابط کے ذریعے ہمارے کام کرنے کے انداز میں کیسے تبدیلی لائی جائے۔ مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر ہم اس خواب کی طرف زیادہ تیزی سے بڑھ سکیں گے۔‘
مائیکروسافٹ نے یئیمر کو خرید لیا
Posted on Jun 26, 2012
سماجی رابطہ