ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہڈیوں کے بھرنے یا کمزور ہونے کی بیماری '' اوسٹیوپروسس'' کا طرز زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ سپین کے سرجن ڈاکٹر مہیش بیجاورا نے اس ضمن میں اپنی تحقیق جین ہسپتال میں مکمل کی۔ انہوں نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ اس بیماری کی شرح مردوں اور خواتین میں روز بروز بڑھ رہی ہے۔ خاص طور پر 70سے 80 سال کی عمر میں اس بیماری کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ماہرین نے اس بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے کیلشیم کی مقدار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 سال کے بعد ہڈیوں میں بتدریج کمزور ی واقع ہونے لگتی ہے کیونکہ اس عمر میں روز مرہ زندگی کی مصروفیت کی وجہ سے خوراک میں کیلشیم پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ماہرین نے اس سے بچنے کیلئے سگریٹ نوشی ترک کرنے ، شرابنوشی چھوڑنے ، باقاعدہ ورزش کرنے اور متوازن خوراک پر توجہ دینے کی سفارش کی ہے۔
ہڈیاں کمزورہونے کی بیماری ،لائف سٹائل کانتیجہ
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ