طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم اور فلو میں روزانہ وٹامن ڈی لینے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیمپرے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اگر خون میں وٹامن ڈی کی مقدار کم ہو جائے تو بچوں اور بڑوں میں ذیابیطیس، ڈپریشن، دمہ اورسرطان جیسے موذی مرض تک لاحق ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم پر براہِ راست دھوپ لگنے سے خون میں وٹامن ڈی شامل ہو تا رہتا ہے۔ وٹامن ڈی کی بدولت جسم کا مدافعتی نظام مضبوط رہتا ہے۔اس لئے جہاں تک ممکن ہوسکے وٹامن ڈی والی غذائیں استعمال کی جائے اور کوشش کی جائے دن میں خاص طور پر صبح کے وقت سورج کو روشنی میں تھوڑ ا وقت گزارا جائے جو صحت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ