برطانیہ میں پچھلے سال میں ذہنی دباؤ کے باعث دفتر سے غیر حاضری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
افرادی قوت کے معاملات پر کام کرنے والے ادارے ’چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف پرسونیل اینڈ ڈیولپمنٹ‘ کا کہنا ہے کہ اس دوران سرکاری شعبے میں کام کرنے والوں نے نجی شعبوں میں کام کرنے والوں سے اوسطاً تین روز زیادہ چھٹی کی تھی۔
اس کے علاوہ ہر تین میں سے ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ کے باعث ملازمین میں غیر حاضری میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارے کے تناؤ اور ذہنی دباؤ میں اضافے کی ایک بڑ وجہ عالمی کساد بازاری بھی ہے۔
مالکان کے مطابق اداروں اور کمپنیوں میں انتظامی تبدیلوں، چھانٹیوں، اورذمہ داریوں اور کام میں اضافے کی وجہ سے ملازمین زیادہ پریشان رہتے ہیں اور اس سے گھریلوں پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
لیکن اس تحقیق کے مطابق ملازمین اکثر بیماری اور خرابی صحت کے باوجود کام پر اس لیے آرہے ہیں کہ انہیں نوکری چُھٹ جانے کی فکر ہے۔
ادارے کی مشیر ڈاکٹر جِل مِلر کے مطابق سٹریس یعنی ذہنی دباؤ کا مسئلہ سرکاری شعبے میں زیادہ دیکھنے میں آیا ہے ’کیونکہ سرکاری شعبے میں ملازمین کو اکثر مشتعل ماحول میں کام کرنا پڑتا ہے اور پبلک سے نمٹنا پڑتا ہے جو کافی جذباتی یا بدتمیز ہو سکتے ہیں۔ ان شعبوں میں پولیس، سکول اور کالج میں پڑھائی اور نرسنگ شامل ہیں۔
سٹریس اور دفتر سے غیر حاضری میں اضافہ
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ