حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کسی گہرے اور شدید زخم کی صورت میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کے زندہ بچنے کا امکان 14فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ امریکا کی جانزہاپکنز یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر زکہتے ہیں کہ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ عورتیں نازک اور کمزور ہوتی ہیں۔ مگر جہاں تک گہرے زخموں اور شدید چوٹوں کا تعلق ہے۔ تو ان میں زندہ بچنے کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ کیوں کہ ان کے اندر موت کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوط قدرتی نظام موجود ہوتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بچوں کو جنم دینا اور ان کی پرورش کرنا ہوتی ہے۔ جب کہ قدرت نے مردوں کو اس کام کے لیے نہیںبنایا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ خواتین میں زخموں کا موثر اور بہتر طورپر مقابلہ کرنے کی صلاحت ، ان میں موجود ایک خاص ہارمون کے باعث ہوتی ہے جسے ایسٹروجن کہتے ہیں۔ ہنگامی صورت حال میں یہ ہارمون ان کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سماجی رابطہ