کمپیوٹرز بنانے والی کمپنی ایچ پی نے پیشہ ور افراد کیلئے آئی پوڈ سائز کے برابر کا کمپیوٹر متعارف کرادیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹیبلٹ کی شکل کا کمپیوٹر ٹچ سکرین کی خصوصیت سے لیس ہے' ایچ پی کمپنی کی طرف سے مارکیٹ میں متعارف کروائے گئے ۔سسٹیٹ 500نامی کمپیوٹر کی سکرین 18.9انچ لمبی ہے جبکہ اس کمپیوٹر کا وزن آئی پوڈ کے وزن کے برابر ہے۔ اس کمپیوٹر میں 2کیمرے نصب ہیں جن میں سے ایک سٹل کیمرہ جبکہ دوسرا ویڈیو کیمرہ ہے۔ کمپنی ایچ پی کے مطابق سسٹیٹ 500نامی کمپیوٹر کی مارکیٹ میں نقل و حمل بڑی آسانی سے کی جا سکتی ہے جبکہ کاروباری نکتہ نظر سےبھی بک چھوٹی جسامت اور ٹیبلٹ شکل کے اس کمپیوٹر کو پسند کرتے ہیں' اس کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے تاہم فی الحال سمارٹ سائز کے اس کمپیوٹر کو موبائل فون سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔
ایچ پی نے آئی پوڈ سائز کا کمپیوٹر متعارف کرادیا
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ