امریکا میں کی گئی ایک حالیہ ریسرچ کے مطابق رات کے وقت ٹی وی، کمپیوٹر یا کسی بھی ہلکی روشنی سے ڈپریشن کے امکانات بڑھتے ہیں. ویسے تو بہتر صحت کے لیے کہا جاتا ہے کہ رات میں صحیح وقت پر سونا ہی اچھا ہے مگر پھر بھی دیر تک اندھیرے میں ٹی وی دیکھنے، یا کمپیوٹر لیپ ٹاپ موبائل کا استعمال، یا پھر کمرے میں مدھم روشنی ایک عام سی بات ہے۔ امریکی ریاست اوہائیو میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کسی بھی روشنی کا 5 سے 10 منٹ کا رہنا ڈپریشن بڑھا دیتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ براہ راست ایسی کسی روشنی سے ربط نہ ہو اور اگر ہو بھی تو 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔
Posted on Jul 27, 2012
سماجی رابطہ