ماہرین طب نے تنہائی کو ہارٹ اٹیک کے ذریعے شرح اموات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ قرار دیدیا ہے۔ شریانوں کی تنگی کے دوران تنہائی سے ہونے والا ڈپریشن فوری ہارٹ اٹیک کی وجہ بن جاتا ہے۔ برطانیہ اور فرانسیسی طبی ماہرین کی ایک نئی طبی تحقیق جو یونیورسٹی آف ورسیلس اور یونیورسٹی کالج لندن میں مشترکہ طور پر مکمل ہوئی میں تنہائی سے پیدا ہونے والے ڈپریشن کو عارضہ قلب اور اس سے بڑھنے والی شرح اموات کی واحد وجہ قرار دیا ہے۔ اس تحقیق میںچھ ہزار کے قریب مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ یہ مریض درمیانی عمر سے تعلق رکھتے تھے۔ گزشتہ پانچ سالوںکے دوران یہ لوگ تنہائی کا شکار رہے۔ ماہرین نے بتایا کہ صرف تنہائی سے پیدا ہونے والے ڈپریشن سے شرح اموات میں اضافہ 67 فیصد تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ