ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ وائرس پھیلانے کے لیے استعمال ہونے والے کمپیوٹرز امریکہ میں ہیں۔
کمپیوٹرز کے اس طرح کے گروہوں کو بوٹنیٹس کہتے ہیں۔
کلِک بوٹنیٹس کیا ہیں؟
صرف امریکہ میں 2.2 ملین پرسنل کمپیوٹرز (پی سیز) ایسے ہیں جو کہ بوٹنیٹس کا حصہ ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2010 کے پہلے چھ ماہ کے ہیں۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پانچ لاکھ پچاس ہزار متاثرہ کمپیوٹرز کے ساتھ برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔
سب سے زیادہ کمپیوٹر انفیکشن جنوبی کوریا میں ہے جہاں ہر 1000 کمپیوٹرز میں سے 14.6 وائرس سے متاثر ہوتے ہیں۔
برطانیہ میں مائیکروسافٹ کے سکیورٹی اور شناخت کے سربراہ کلف ایونز نے کہا کہ تحقیق کا مقصد لوگوں کو اس نقصان پہنچانے والے وائرس کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔
’زیادہ تر لوگوں کو صرف یہ پتہ ہے کہ وائرس کیا ہے اور کس طرح یہ اپنے آنے کی اطلاع دیتا ہے۔ بہت کم لوگ بوٹنیٹس کے متعلق جانتے ہیں۔‘
ہائی ٹیک مجرم سپیم، فشنگ ای میلز اور دوسری ویب سائٹس پر حملہ کرنے کے لیے بوٹنیٹس کا استعمال کرتے ہیں۔
بوٹنیٹس اپنا کام اس وقت شروع کرتے ہیں جب کسی سپیم یا متاثر ویب پیج کی وجہ سے کسی کمپیوٹر کو کوئی وائرس متاثر کرتا ہے۔ اس وقت وائرس ونڈوز مشین کو بوٹنیٹ ہرڈر کے حوالے کر دیتا ہے۔ بوٹنیٹ ہرڈر بوٹنیٹس کو کنٹرول کرنے والوں کو کہتے ہیں۔
جب وہ کسی مشین کو کنٹرول کر لیتے ہیں تو ان کے پاس اس بات کی صلاحیت آ جاتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا نقصان پہچانے والا کوڈ اس میں ڈال سکتے ہیں۔
ہائی جیک کمپیوٹرز کے نیٹ ورک
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ