جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رات میں زیادہ روشنی میں سونے سے وزن بڑھتا ہے۔ امریکی جرنل کے مطابق یہ تجربات چوہوں پر کئے گئے تھے۔ کچھ آٹھ ہفتوں تک کچھ چوہے روشنی مں رکھے گئے اور کچھ اندھیرے میں ،اوہائیو یونیورسٹی کے محقیقین کے مطابق چوہوں کی سرگرمیوں میں کچھ خاص فرق نہ تھا لیکن روشنی میں سونے رات گزارنے والے چوہوں کا وزن پچاس فیصد بڑھ گیا تھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ روشنی سے میٹابولزم پر اثر پڑتا ہے۔ روشنی میں رہنے والے چوہوں نے رات کو کچھ نہ کچھ کھایا ۔ اس سے پتہ چلا کہ رات کو بے وقت کھانے سے موٹاپے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ