سائنسدانوں نے انسانی دماغ میں خوف و ڈر پیدا کرنے والا حصہ ڈھونڈ لیا ہے اور اب وہ ایک ایسی دوا کی تیاری میں لگ گئے ہیں جس کو کھا کر بزدل انسان نڈر بن جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی و اسرائیلی سائنسدانوں نے طویل تحقیق کے بعد انسانی دماغ میں وہ حصہ تلاش کر لیا ہے جو خوف و ڈر کی کیفیات پیدا کرتا ہے، دماغ کے اس حصے کو سب جیوول اینٹریریئر سنگولیٹ کورٹیکس کہتے ہیں، یہ حصہ انسان میں ڈر اور بہادری دونوں جذبات کے پیدائش کو کنٹرول کرتا ہے تاہم اس حصے کے سٹریس ہارمون کا ان عوامل میں مرکزی کردار ہے جو بزدل اور بہادر کے درمیان امتیاز پیدا کرتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر خاص قسم کی سپلیمنٹ اور سٹریرائیڈ کھانے کے ساتھ دماغی ورزش کی جائے تو سڑیس ہارمون بزدل کو ہیرو بنا سکتے ہیں۔ سائسنسدانوں نے اپنے ایک تحقیقاتی مضمون میں بتایا کہ وہ اس کیلئے دوا کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ صرف برطانیہ میں 16 ملین افراد مختلف قسم کے فوبیاز (ڈر) میں مبتلا ہے جن کا علاج اس دوا سے ممکن ہو سکے گا۔ مذکورہ رپورٹ طبی جریدے ''نیوران'' میں شائع ہوئی ہے۔
انسانی دماغ میں خوف و ڈر پیدا کرنے والا حصہ
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ