امریکی ریاست لاس اینجلس میں دو ہفتے تک جاری رہنے والا بین الاقوامی انٹیل سائنس اینڈ ایجوکیشن فیئر 2014 لاس اینجلس کے کنونشن سینٹر میں جمعہ کے روز اختتام پذیر ہو گیا۔ آئی سیف مقابلے میں تین پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا۔ تقریب کے آخر میں خصوصی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، ان میں پاکستانی طالبعلموں کا نام بھی شامل تھا، پاکستانی طالبہ ثناء بتول، شازیہ بی بی اور اقرا ارشاد کو ان کے پروجیکٹ، ہوا میں کم دبائو پر کام کرنے والے ونڈ ٹربائن پر انعام دیا گیا۔ حاصل پور سے تعلق رکھنے والی دانش سکول کی طالبات کو شاہ عبدالعزیز کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کی رقم دی گئی۔
Posted on May 19, 2014
سماجی رابطہ