کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال اپنی افادیت کھو دیتا ہے۔ اس طرح سے انٹرنیٹ پر گئی گھنٹے گزارنا یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ امریکا کی کولمبیا یونی ورسٹی میں حالیہ کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ پر زیادہ سے زیادہ انحصار یادداشت کو کمزور کر دیتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ کہ انڑنیٹ استعمال کرنے والوں میں جستجو کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور بیشتر اوقات وہ چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لیے بھی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت یوزرز اپنے ذہن کا استعمال نہیں کرتے بلکہ برائوزر میں چند ایک الفاظ لکھ کر اپنی تحقیق مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ مزید یہ کہ انٹرنیٹ کو سیکھنے کے مقصد کے لیے نہیں بلکہ فوری انفارمیشن حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جو یادداشت کو تیز کرنے کے بجائے اسے سست اور انٹرنیٹ کا محتاج کر دیتا ہے۔
انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال، یاداشت کیلئے خطرناک
Posted on Jul 16, 2011
سماجی رابطہ