امریکا کی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے بنا پائلٹ، ریموٹ کنٹرول اور جی پی ایس کے چلنے والا روبوٹک جہاز تیار کر لیا ہے۔ جدید سینسرز سے لیس یہ روبوٹک جہاز بنا کسی مدد کے دشوار گزار راستوں کے درمیان اپنے بل بوتے پر اْڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے مزین اس روبوٹک جہاز کی ایک گیرج میں آزمائشی پرواز کروائی گئی، جہاں بناء پائلٹ یا پھر ریموٹ کنٹرول کی مدد لیے بغیر اس جہاز نے اپنے سینسرز سے رکاوٹوں کی شناخت کی اور گیرج کے تمام ستونوں سے بنائے ٹکرائے کامیابی سے اْڑتا نظر آیا۔ خود کار نظام والا یہ جہاز ناصرف سینسرز کا بخوبی استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ تنگ راستوں میں اپنی رفتار ہلکی تیز بھی کر سکتا ہے۔
Posted on Oct 12, 2012
سماجی رابطہ