جاپان میں ذہین انسانی دماغوں نے ایسے جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس متعارف کروائے ہیں جو آپس میں انسانوں کی طرح لڑتے نظر آتے ہیں۔ بیٹرو بورگ ٹونٹی نامی ان جنگجو روبوٹس کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے جو اپنے آس پاس موجود مخالف کی سمت اور اس کے وار کو شنا خت کر کے جو ابی حملہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ان روبوٹس کا ہتھیار کوئی تلواریا چھڑی نہیں بلکہ یہ اپنے مضبوظ مشینی بازوں سے اس لڑائی کو بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔ ان روبوٹس کی لڑائی محض ایک تفریح ہے جنھیں اس سال جولائی میں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔
Posted on Jun 18, 2012
سماجی رابطہ