ہلکی یا اوسط درجے کی جسمانی سرگرمیاں عارضہ قلب سے محفو ظ رکھتی ہیں۔ ہفتے میں 150 منٹ یا 2.5 گھنٹے کی درمیانے درجے کی جسمانی ورزش عارضہ قلب کے خطرات سے 14 فی صد کمی کر دیتی ہے۔ امریکی اخبار نے نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ہلکی جسمانی ورزش عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ ایسے افراد جو ہفتے میں تین سو منٹ یا پانچ گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک، انجائنا اور بائی پاس کے خطرات بیس فی صد ان لوگوں سے کم ہوتے ہیں جو ورزش نہیں کرتے۔ بوسٹن کی ہارورڈ یونی ورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی ورزش صحت کے لیے انتہائی اہم ہے ، ایسے افراد جو ہفتے میں 750 منٹ یا 12.5 گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں ان میں عارضہ قلب کے 25 فی صد خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
جسمانی ورزش عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے
Posted on Aug 03, 2011
سماجی رابطہ