جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے نیلے رنگ کا 29.6 قیراط کا نایاب ہیرا دریافت ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 29.6 قیراط کے اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔ پیٹرا ڈائمنڈز نے گذشتہ برس بھی 25.5 قیراط کا ایک نیلا ہیرا دریافت کیا تھا اور 16.9 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔ پیٹرا ڈائمنڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ہیرے کی ٹون اور کلیرٹی بہت غیر معمولی ہے۔ جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے سینکڑوں بڑے پتھر دریافت ہو چکے ہیں اور یہ نیلے ہیروں کی پیداوار کی وجہ سے مشہور ہے۔ پیٹرا ڈائمنڈز نے مئی 2009 میں 26.6 قیراط کا ایک نیلا ہیرا دریافت کر کے اسے نیلامی میں 10 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے 2012 میں ایک اور ہیرا بھی 10.8 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کی کان سے نایاب نیلا ہیرا دریافت
Posted on Jan 22, 2014
سماجی رابطہ