ڈائٹنگ کرنے والوں کے لئے خوشخبری، کینیڈا کے ایک سائنسدان نے کھانے میں کیلوریز کی مقدار جانچنے کے لئے آلہ بنا دیا۔ ٹیل سپیک نامی یہ آلہ کھانے کو اسکین کر کے اس میں موجود کیمیائی مادوں کا تجزیہ کرتا ہے اور اسکا نتیجہ چند منٹوں میں موبائل فون پر اپ لوڈ کر دیتا ہے۔ یہ آلہ بتاتا ہے کہ کھانے میں کون کون سے کیمیائی مادے ہیں، ان کی غذائت کتنی ہے اور ان سے کتنی کیلوریز حاصل ہوں گی۔ ایک چابی کے چھلے کے برابر یہ آلہ ایک سو اسی پونڈ مالیت کا ہے اور اسکے استعمال کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ بس کھانے کے اندر اسے گھمائیں اس میں موجود غذائت مختلف رنگوں میں موبائل فون کی اسکرین پر آ جائے گی۔
Posted on Oct 12, 2013
سماجی رابطہ