وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ امریکی ماہرین نے وضع کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ امریکہ کے ایک میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے قبل دو گلاس پانی پی کر پیٹ میں کھانے کی جگہ کم رہ جاتی ہے اور انسان 75 سے 90کیلوریز کم استعمال کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح نہ صرف بھوک کی اشتہا کم ہوجاتی ہے بلکہ کئی پاونڈ وزن بھی باآسانی کم کیا جاسکتا ہے ۔جو ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو ادویات کے منفی اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ