برطانوی طبی ماہرین نے کہاہے کہ خون پتلا کرنے کی نئی دوا سے دل کے دورے کے خطرات کم کئے جاسکتے ہیں۔ برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق خون کو پتلا کرنے کی روایتی دوا وار فیرین کے بجائے نئی دوا سے اے ایف کے مریض اور وہ افراد جن کے دل کی دھڑکن بیقاعدہ ہے مفید ہوسکتے ہیں۔امریکن ہرٹ ایسوسی ایشن کانفرنس میں پیش کئے گئے چودہ ہزار مریضوں کے ڈیٹا کے مطابق وار فیرین کے بجائے نئی دوا (ریواروگزابان)اے ایف کے مریضوں کے دل کے دورے کے امکانات بیس فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ہر ستر افراد میں سے ایک کے دل کا دھڑکنا بے قاعدہ ہوسکتاہے۔ جس سے بلڈ کلاٹ اور دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ