پچاسی فیصد افراد کے خیال میں خوشگوار زندگی کیلئے بچوں کا ہونا ضروری ہے ۔گیلپ سروے گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق پچاسی فیصدافراد کے خیال میں خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے بچوں کا ہونا ضروری ہے ۔ گذشتہ نو سالوں میںلوگوں کی سوچ میں کافی تبدیلی دیکھی گئی ہے کیونکہ اس سوال کے حوالے سے 2001ء میں نوے فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ خوشگوار زندگی کیلئے بچوں کا ہونا ضروری ہے جبکہ 2010ء کے سروے کے مطابق پچاسی فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ بچوں کا ہونا ضروری ہے ۔دیہی علاقے کے نوے فیصد لوگوں کے خیال میں خوشحال زندگی کیلئے بچوں کا ہونا ضروری ہے ۔جبکہ شہری علاقے کے اناسی فیصد لوگوں کے خیال میں خوشحال زندگی کیلئے بچوں کا ہونا ضروری ہے ۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ