لیپ ٹاپ پر زیادہ دیر تک کام کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ دیر تک لیپ ٹاپ پر کام کرنے والے افراد کے بازو ، کندھوں اور کمر میں مستقل درد رہنے لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لیپ ٹاپ پر کام کرنے والے افراد کا بیٹھنے کا انداز درست نہیں ہو تا اور ایک ہی انداز میں بیٹھ کر نچلی سطح پر رکھی ہوئی اسکرین پر توجہ مرکوز رکھنے سے سردرد اور گردن میں بھی تکلیف پید اہوجاتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ مستقلٹائپنگ کے باعث کلائی میں موجود نسوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے جو ہاتھوں میں سوجن کا باعث بنتاہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ