لیپ ٹاپ کمپیوٹر کو اس کے نام کی مناسبت سے استعمال کرنے والے مرد اپنی تولیدی صلاحیت کے محاذ پر خسارے میں پڑ سکتے ہیں ۔ یہ وارننگ ایک سٹڈی میں دی گئی ہے ۔ یورولوجسٹ ایلیم شنکین نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ لیپ ٹاپ کو میز پر رکھ کر کام کیا جائے ۔ سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے اس محقق نے زرخیزیت اور اس سے محرومی کے حوالے سے یہ باتیں کہی ہیں ۔ سٹڈی میں 29 نوجوان مردوں پر تجربہ سے پتہ چلا کہ اگر لیپ ٹاپ کو نام کی مناسبت سے استعمال کرتے وقت کمپیوٹر کے نیچے پیڈ بھی رکھا جائے تب بھی مرد کے متعلقہ حصے میں بہت جلد حد سے سوا گرمی پیدا ہو جاتی ہے جبکہ عام حالات میں اس حصے کا اندرون جسم گرمی کے مقابلے میں کم گرم رہنا تولیدی صلاحیت کے لئے ضروری ہے ۔ ہر چند کہ ابھی ایسے کسی خسارے کی مضبوط شہادت سامنے نہیں آئی لیکن تحقیق سے یہ پتہ ضرور چلا ہے کہ متعلقہ حصے کا ایک ڈگری سے زیادہ بھی گرم ہونا تولیدی طاقت کو نقصان پہنچانے کے لئے کافی ہے ۔
لیپ ٹاپ ، خطرناک ہے ،مگر کیسے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ