امریکی جائنٹ ایپل اپنی ڈیوائس iPhone 5S لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے اوراس کے اگلے ماہ لانچ ہونے کی توقع ہے جبکہ Window فون جائنٹ نوکیا لومیافیملی سے تعلق رکھنے والی ڈیوائس Lumia 928 جلد بے نقاب کرنےلگا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل رواں سال ایک سے زیادہ ڈیوائسزسامنے لارہا ہے جس میں سب سے زیادہ نمایاں iPhone 6 ہے۔
دیکھا جائے تو نوکیا نے انتہائی کامیابی کے ساتھ window فونز لانچ کئے اور نوکیا اب انتہائی طاقتور پراڈکٹ Nokia lumia 928لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔
کمپنی نے ابھی تک انتہائی کامیابی سے ونڈو فون لانچ کئے، میٹریل کی کوالٹی میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔
iPhone 6 اور Lumia 928 کے فیچرز اور اسپیکس کیا ہوں گے یہاں ہم مختلف رپورٹس اور اندازوں کی روشنی میں اس کا ہلکا پھلکا جائزہ لیتے ہیں۔
اندازوں کے مطابق نوکیا Lumia 928 ڈیول کور 1.5 GHz MSM 8690 پراسیسر جبکہ ایپل اپنی ڈیوائس A7 quad-core پراسیسر کے ساتھ متعارف کرائےگا۔
نئے Window فون کا کیمرا 8.7 میگا پکسل OIS f/2.0 5-element لینس بشمول xenon flash آرہا ہے جبکہ iPhone 6 کافرنٹ فیس کیمرا 3.2 میگا پکسل HD اور ریئر کیمرا 13 میگا پکسل 3D ہوگا۔
جہاں تک اسٹوریج کیپسٹی کا تعلق ہے تو آئی فون سکس 16/32/64 اور 128گیگا بائٹس جبکہ Lumia 928 اپنے صارفین کو 1GB built- in memory بشمول 32 گیگا بائٹس اسٹوریج کیپسٹی فراہم کرےگا۔
لومیا 802.11 a/b/g/n Wi –Fi بشمول3.0 بلیوٹوتھ کنیکٹیوٹی جبکہ آئی فون سکس 802,11ac Wi-Fi کنیکٹیوٹی کو سپورٹ کرےگا۔
دونوں ڈیوائسز وائر لیس چارجنگ کوسپورٹ کریں گی۔
ماضی پر نظر ڈالی جائے تو Lumia فیملی مختلف رنگوں کی ڈیوائس کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتی ہے تاہم اس مرتبہ Lumia 928 آئی فون سکس کی طرح کالے اور سفید رنگ میں آرہا ہے۔
iPhone 6 اپ ڈیٹڈ iOS 7 جبکہ نوکیا لومیا 928 مائیکرو سافٹ کے Window 8 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرےگا۔
جہاں تک ریلیز کا تعلق ہے تو لومیا 928 کی مئی میں توقع کی جارہی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا اوررپورٹس ہیں کہ یہ اگلے دو ماہ کے دوران لانچ ہوجائےگی، iPhone 6 کی آمد اگلے برس خزاں میں متوقع ہے۔
اندازے کے مطابق iPhone 6 کا 32 GB ماڈل 529 پاؤنڈ، 64 GB ماڈل 599پاؤنڈ اور 128GB ماڈل 699پاؤنڈ میں آسکتا ہے ۔ دوسری جانب نوکیا لومیا 928 کنٹریکٹ پر 99 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔
لومیا 928 اورآئی فون سکس کا موازنہ
Posted on Jun 03, 2013
سماجی رابطہ