اٹلی کے سائنسدانوں کے مادہ آکٹوپس پر کئے جانے والی حالیہ تحقیق کے مطابق انکے بازئوں کی لمبائی اپنے شکار کو پکڑتے وقت نر آکٹوپس کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق انہیں پہلی بار پتہ چلا ہے کہ مادہ آکٹوپس اپنے بازئوں کو جب ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تو انکی لمبائی زیادہ ہو جاتی ہے۔ ایک تحقیقی جرنل میں شائع ہونے والی اپنے تجربات کے بارے میں سائنسدانوں نے کہا کہ جسمانی طور پر چھوٹے آکٹوپس بڑے بڑے جانوروں کی نسبت اپنے بازئوں کو زیادہ لمبا پھیلاتے ہیں جبکہ بازئوں کہ کی لمبائی میں یہ فرق نر اور مادہ آکٹوپس میں اپنے شکار کو حاصل کرتے وقت مختلف ہوتا ہے۔ آکٹوپس کے جسم کی اکثریت جس میں اسکا اعصابی نظام بھی شامل ہوتا ہے اسکے بازئوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
Posted on Apr 03, 2013
سماجی رابطہ