
امریکی ریاست مشی گن کے ہسپتال میں ماں کی دنیا سے رخصتی کے ایک ماہ بعد جڑواں بچوں کی پیدائش نے طبی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ دماغی مرض کی شکار چھبیس سالہ خاتون یکم مارچ کو ہسپتال داخل ہوئی۔ پانچ روز بعد ڈاکٹروں نے اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا۔ خاتون کے پیٹ میں اکیس ہفتے کے جڑواں بچے موجود تھے جنہیں بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے سرجوڑ لیے۔ خاتون کو مصنوعی تنفس پر رکھا گیا اور پھر معجزہ ہوگیا۔ ایک ماہ بعد آپریشن کے ذریعے جڑواں بچوں نے جنم لیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے صحت مند ہیں تاہم ان کا وزن کچھ کم ہے۔ دونوں بچوں کو ابھی وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔
Posted on Apr 25, 2012
سماجی رابطہ