طبی ماہرین نے خوش وخرم زندگی کے راز کو نہایت سادہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طرز زندگی کو روزمرہ کے کام کاج میں اس طرح تقسیم کر لیا جائے کہ نہ کسی کام میں وقت کی تنگی ہو اور نہ بہت زیادہ فراغت، جو اس راز کو پالتے ہیں وہ خوشگوار زندگی سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق روزانہ 6 گھنٹے کی رات کی نیند، 2 گھنٹے تک چھوٹے بچوں سے کھیلنا، سات گھنٹے تک روزانہ کام کرنا، ہفتے میں 5 مرتبہ گھر کا پکا ہوا کھانا کھانے کی کوشش کرنا، ہفتے کی چھٹی کو بھرپور انداز میں گزارنا، دوستوں کیلئے وقت نکالنا ، من پسند کتاب پڑھنا یا ڈرامہ سیریل کو کوشش کر کے دیکھا، ہفتے میں 4 مرتبہ ورزش کرنا۔ یہ وہ عادات ہین جن پر تھوڑی سی محنت کی بعد تیاری مکمل کی جاسکتی ہے۔ ڈیری کمپنی '' دی او ویلی'' کی طرف سے ہونے والی اس تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اپنے وقت کو ان کاموں کیلئے تقسیم کرنے میں جو مشکلات درپیش آتی ہیں وہ ایک مرتبہ ہی ہوتی ہیںان کی تیاری کے بعد خوش گوار زندگی کا آغاز ہوجاتا ہے اور دھیرے دھیرے یہ سفر آگے بڑھنے لگتا ہے۔
ماہرین نے خوش وخرم زندگی کا راز ڈھونڈ لیا
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ