ملائیشیاء کی الرحمان مسجد میں منشیات کے عادی افراد کا علاج تمام تر مخالفت کے باوجود مثال بن گیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق الرحمن مسجد دنیا کی پہلی مسجد ہے جہاں منشیات کے عادی افراد کی روحانی و نفسیاتی اصلاح کے ساتھ باقاعدہ علاج کیا جا رہا ہے۔ مسجد میں ایک کلینک قائم کیا گیا ہے جہاں سے ہیروئن اور دوسرے نشے کے عادی افراد کا میتھا ڈون نامی دواء سے علاج کیا جاتا ہے ۔ مسجد میں گذشتہ دو سال سے میتھا ڈون کلینک کامیابی سے کام کر رہا ہے جس کو یونیورسٹی آف ملایا کا شعبہ ایڈکشن سائنس چلا رہا ہے اور متعلقہ شعبہ کے مطابق الرحمان مسجد کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ 2015 تک ملک کی 600 مساجد میں میتھاڈون کلینک قائم کرینگے۔ جن سے 72 ہزار منشیات کے عادی افراد استفادہ کر سکیں گے۔ یونیورسٹی کا مذکورہ شعبہ اپنے پروگرام کو چرچوں اور مندروں تک پھیلانے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اس کیلئے کوالالمپور کے مضافات میں باٹو نامی مندر میں کلینک بنا دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی متعلقہ شعبہ کو حکومتی شعبہ اسلامی ڈویلپمنٹ کا بھی تعاون حاصل ہے۔ مساجد میں قائم کلینکوں میں منشیات کے عادی افراد توبہ کے جذبے کیساتھ اپنی رضا مندی سے رجوع کرتے ہیں۔
ملائیشیا کی مسجد میں منشیات کے عادی افراد کا علاج
Posted on May 04, 2012
سماجی رابطہ