سرطان سے متعلق تحقیق کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ میٹھی چیزیں کھانے سے سرطان کی زبردست نشونما ہوتی ہے۔ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کی گئی تحقیق کے مطابق ٹیومرکے خلیوں کو مختلف چیزوں میں شوگر کی قسمیں fructoseاور گلوکوز دی گئیں۔ جس سے پتہ چلا کہ fructoseلینے والے خلیوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا گیا۔ڈاکٹر Anthony Heaney کی قیادت میں تحقیق کرنے والی ٹیم نے اپنی یہ کاوش Cancer Researchنامی جریدے میں شائع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ جو افراد کسی بھی قسم کے ٹیومر میں مبتلا ہیں ۔انہیں غذا دینے میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ایسے مریضوں کو کسی بھی طرح وہ چیزیں چاہے پھل ہی کیوں نہ ہوں ، نہ دی جائیں جن میں fructoseموجود ہو۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ