دنیا بھر میں موبائل فون کے ذریعے پیغام رسانی کو بیس برس مکمل ہوگئے۔ ایک وقت تھا جب پیغام رسانی کا ذریعہ خط، فیکس اور ای میل تھا مگر بیس برس قبل 1992 میں برطانوی شہری نیل پیپ ورتھ نے پہلی مرتبہ اپنے کمپیوٹر کے ذریعے اپنے ساتھی کو موبائل فون پر میری کرسمس کا پیغام بھیجا تاہم اس وقت موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس کا جواب دینا ممکن نہیں تھا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اب کروڑوں افراد روزانہ روایتی موبائل فون اوراسمارٹ فون کے زریعے ایک دوسرے کو ایس ایم ایس بھیجتے اور وصول کرتے ہیں۔ ایس ایم ایس پیغام رسانی کا انتہائی سستا اور تیز ترین ذریعہ ہے۔
Posted on Dec 05, 2012
سماجی رابطہ