ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے موبائل فون سیٹوں کی بیٹریوں کی چارجنگ کا آسان طریقہ دریافت کر لیا جس کیلئے بجلی یا کسی اخراجات کی ضرورت نہیں۔ سائنسدانوں نے ایسے موبائل فون صارفین کیلئے بیٹری چارجنگ کے مسئلہ کا حل کیا ہے جو کسی سبب اپنے آفس یا گھر سے دور ہوں اور انہیں بجلی یا دیگر توانائی دستیاب نہ ہو۔اس کیلئے انہیں اپنے موبائل فون سیٹ سے بیٹری نکال کر اسے کچھ دیر کیلئے رگڑنا ہو گا جس کے نتیجہ میں بیٹری کے اندر حرارت پیدا ہونے پر کچھ دیر کیلئے چارج ہو جاتی ہے اورپھر صارف باآسانی کال کر سکتا ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ