کراچی: عالمی سطح پر موبائل فون کنکشنز کی تعداد کمپیوٹرز سے تین گنا بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد پانچ ارب ہوگئی۔ سینتالیس فی صد کنکشنز چین اور بھارت میں ہیں۔ وائرلیس انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ موبائل فون کنکشنز جاری کئے گئے۔ بعض خطوں میں موبائل کنیکشنز کی شرح سو فی صد سے بھی زیادہ ہے، جہاں ہر شخص کے پاس ایک سے زیادہ موبائل فونز ہیں۔ برطانیہ میں موبائل فون کے استعمال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں ہر بچے کے پاس موبائل فون ہے اور وہاں تین کروڑ موبائل سالانہ فروخت ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ سال دوہزار بارہ کے نصف تک دنیا میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد چھ ارب سے بھی بڑھ جائے گی۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ