گردے کی پیوند کاری کرانے کیلئے انتظار میں بیٹھے مریضوں کیلئے خوش خبری ہے کہ اب دماغ کے ساتھ ساتھ دل کی موت کے شکار افراد کے گردے بھی پیو ند کاری میں استعمال ہو سکیں گے۔ماہرین کے نزدیک اس طرح برطانیہ میں گردے کی پیوند کاری کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے اور سینکڑوں افراد کی زندگی کو بچایا جا سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایسے افراد جن کے دل نے کام کرنا بند کردیاان کے اعضا سے کئی افراد کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل ان افراد کے گردے پیوندکاری کیلئے استعمال کیے جاتے تھے جن کا دماغ مردہ ہو جاتا ہے لیکن دل کام کر رہا ہوتا تھا۔ کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 9ہزار ایسے گردوں کی ٹرانسپلانٹ کی گئی جن کے دل کی موتcardiac deathہو چکی تھی۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ