سستی جیولری خواتین کے لیے ڈرانا خواب بن سکتا ہے۔ ان میں پائی جانے والی دھات نکل سے الرجی پیدا ہو جاتی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ بہت سی خواتین جو سستی دھات کے زیورات استعمال کرتی ہیں ان کو جلد پر سوجن اور چھالوں کی شکایات عام ہیں۔حتی کہ مختلف قسم کے سکے اور بکل بھی الرجی کا باعث بنتے ہیں۔گیسن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سستی جیولری سے خواتین کی شکایات کا سبب معلوم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نکل کی وجہ سے الرجی پیدا ہوتی ہے۔ یہ تحقیق نیچر امیونولوجی نامی جریدے میں شائع کی گئی۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ