32فیصد بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں۔ برطانوی اخبار 'گارجین' نے ایک تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ 32فیصد بچے اسکول جانے کی جلدی میں ناشتہ نہیں کر پاتے۔ ایسے بچوں میں دوران بلوغت دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکا نات ہوتے ہیں۔ ایک تہائی بچوں کی تعداد جو ناشتہ نہیں کر پاتے کلاس میں غیر دلچسپی اور بے توجہ رہتے ہیں اور وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔68فی صد طلبا گھر سے نکلنے سے قبل ناشتہ کرتے ہیں جب کہ 32فیصد ناشتہ نہیں کر پاتے۔اس تحقیق میں10سے16برس کی عمر کے4326برطانوی طلبا کو شامل کیا گیا۔26.6فی صد لڑکے اور 38.6 فی صد لڑکیا ں ناشتہ نہیں کر پاتی ایسی92فیصد لڑ کیاں موٹاپے کا شکار ہیں جب کہ لڑکوں میں یہ شرح62فیصد ہے۔اس تحقیق کو European Journal of Clinical Nutrition میں شائع کیا گیا۔
ناشتہ نہ کرنیوالے بچوں میں دل کے مرض کا خطرہ زیادہ
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ