جلن یا حسد کا مادہ چہرے سے مسکراہٹ اور آنکھوں سے نیند اڑالے جاتا ہے،اسی لئے ماہرین کہتے ہیں کہ مثبت طرز عمل اپنائیں اور ہنسی خوشی کامیاب زندگی گزاریں۔ چہرے پر شکنیں اور آنکھوں میں نفرت رکھنے والے شخص کو کوئی پسند نہیں کرتا۔ یہاں تک کہ ایسے لوگ خود بھی زندگی سے بیزار لگتے ہیں۔ امریکا کی کورنل یونیورسٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ منفی طرز عمل مستقبل میں صحت پر نقصان دہ اثرات ڈالتا ہے۔ ہر وقت جلتے کڑھتے رہنے اور لڑائی جھگڑے سے مختلف بیماریاں بھی حملہ کر سکتی ہیں۔ اس لئے ہر قسم کی پریشانی، بیماری اور تکلیف کو دور رکھنے کے لئے دوسروں کے بارے میں مثبت اور اچھا سوچیں۔ اس طرح آپ خود کو بھی ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ