موجودہ ملکی سیاسی سماجی و معاشی حالات کے باعث ڈپریشن (یاسیت ) کی مرض میں انتہائی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ڈپریشن کے خاتمہ کیلئے وضو نمازکی ادائیگی مراقبہ اور ورزش انتہائی فائدہ مند ہے۔ اسگند ناگوری اور جنسنگ بوٹی ڈپریشن میں انتہائی مفید ہے اس امر کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان حکیم قاضی ایم اے خالد نے ڈپریشن اور طب یونانی پر مبنی خصوصی لیکچر میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈپریشن کی علامات میں اداسی دل برداشتہ ہونا، تفریح میں کمی، فیصلے کرنے میں مشکلات ،جسمانی تھکن، بے چینی ،چڑچڑاپن، بھوک میں کمی، وزن کا گھٹنا، بعض افراد میں بھوک اور وزن کا اضافہ، نیند میں کمی' جنسی دلچسپی میں کمی خود اعتمادی کی قلت، خود کشی کے خیالات، ڈپریشن کی ظاہری علامات سر یا جسمانی درد اور نیند میں کمی بھی ہو سکتی ہیں۔ ہیجان، بے چینی اور ذہنی دبا ؤ کی ان کیفیات میں اسگند ناگوری اور جنسنگ بوٹی طبیعت میں سکون پیدا کرتی ہے۔ ڈپریشن سے متاثرہ افراد کو یادداشت ختم کر دینے والی بیماری الزائمر لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ الزائمر ایک دماغی بیماری ہے جس سے بہت آہستگی کے ساتھ متاثرہ فرد اپنی یادداشت کھودیتا ہے۔ اسگند ناگوری اور جنسنگ دونوں جڑی بوٹیاں ہموزن لیکر سفوف بنائیں اورپانچ سوملی گرام کے کیپسول بھر لیں دو کیپسول صبح و شام استعمال کریں۔ یہ ڈپریشن کا بہترین علاج ہے نیزجدید تحقیقات کے مطابق ڈپریشن کے خاتمہ کیلئے وضو نمازکی ادائیگی مراقبہ اور ورزش انتہائی فائدہ مند ہے۔
نماز ڈپریشن کا بہترین علاج
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ