ٹائی ٹینِک کو محفوظ کرنا ناممکن ہے، ایک خاص قسم کا بیکٹیریا مشہورِ زمانہ غرقاب بحری جہاز ٹائی ٹینِک کو آئندہ 15 سے20سال میں کھا جائے گا۔ دی میل، دی مرراور دیگر برطانوی اخبارات نے سائنس دانوں کے حوالے سے بتایا کہ ایک خاص قسم کا سپر بگ( کیڑا) 50ہزار ٹن وزنی جہاز کے لوہے اور زنگ کو تیزی سے چاٹ رہا ہے اور15سال میں وہ اس جہاز کا نشان مٹادے گا۔ تحقیقی ٹیم کی سربراہ کینیڈا یونی ورسٹی کی ڈاکٹر ہنریٹا من کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینِک جسے غرق ہوئے100سال ہوگئے، بحراوقیانوس کی زیر سطح اس جہاز میں سوائے زنگ کے کچھ نہیں بچا۔ ایک خاص قسم کا بیکٹیریا اس کے لوہے کو نگل رہا ہے ، ڈاکٹر من کہتی کہ یہ تحقیق ٹائی ٹینِک کو محفوظ نہیں رکھ سکتی کیو نکہ وہ سمندر کی تقریبا دو میل گہرائی میں پڑا ہے، البتہ اس تحقیق پر کام کرکے مستقبل میں لوہے کو محفوظ کیاجاسکتا ہے۔اس تحقیق میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کا سہارالیا گیا اور اس پر20سال کا عرصہ لگا۔ یاد رہے کہ بحراوقیانوس میں1912 میں آئس برگ سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے اس وقت کے دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز میں سوارافراد میں سے 1500جاں بحق ہوئے۔
پندرہ سال میں ٹائی ٹینک کا نشان تک مٹ جائے گا
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ