امریکی خلائی ادارہ ناسا 2020 میں مریخ سیارے پر نیا خلائی مشن بھیجے گا۔ ناسا اس سیارے پر انسان بردار خلائی مشن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، یہ بات اس ادارے نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ یہ اعلان ناسا کی طرف سے اس سیارے کی مٹی کی پہلی پڑتال کے نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ اس خلائی گاڑی نے مریخ سیارے پر پانی اور آکسیجن جو کہ حیات کیلئے لازمی ہے جیسے بعض مرکبات کے نشانات پائے ہیں۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر چارلس بولڈن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر باراک اوبامہ کی انتظامیہ مریخ سیارے بارے تحقیق کے زبردست پروگرام کی پابند ہے۔ اس سلسلے میں 2030 کی دہائی میں مریخ سیارے پر انسانوں کو بھیجنے کے بارے میں ایک اور اہم اقدام کیا جا رہا ہے۔
Posted on Dec 06, 2012
سماجی رابطہ