نئی تحقیق کے مطابق بھرپور نیند لینے والے افراد خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ امریکہ کے شہر واشنگٹن میں نئی سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بیوٹی سلیپ کوئی افسانوی بات نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سویڈن کے کار ولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے جان ایکسلسن اور اس کی ٹیم نے 18سے 31سال کے عمر کے مختلف لوگوں پر تحقیق کی۔ انہوں نے آٹھ گھنٹے کی نیند کی حالت میں رات 2سے 3 بجے کے درمیان مختلف فوٹو گراف حاصل کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پانچ گھنٹوں کی نیند میں بھی فوٹو گراف لئے۔ ان کی تحقیق کے مطابق جن افراد نے نیند کم لی وہ غیر صحت مند، زیادہ تھکے اور دلکشی میں کم تھے ۔ جب کہ اس کی نسبت بھرپور نیند لینے والے قابل رشک، خوبصورتی اور چستی سے بھر پور تھے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ