امریکی خلائی ادارے ناسا نے نیپچون کے مدار میں نیا چاند دریافت کرلیا۔ ناسا کے مطابق ماہر فلکیات نے سیارہ نیپچون کا 14 واں چاند دریافت کیا ہے جو سیارے سے ایک لاکھ 5 ہزار 2 سو 51 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ بارہ میل قطر کا یہ چاند نیپچون کے چاندوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ سیارہ نیپچون کا ٹریٹون نامی سب سے بڑا چاند 1846 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے سیارہ نیپچون کے 14 ویں چاند کی تصویریں جاری کردی ہیں جو ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہیں۔
Posted on Jul 17, 2013
سماجی رابطہ