صحت مند جسم میں ہی صحت مند دما غ ہوتاہے ، یہ قدیم مقولہ اب سائنسی طور پر بھی در ست ثا بت ہو گیاہے ۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جسمانی کھیل کو د میں حصہ لینے والے بچے زیا دہ ذہین اور ہوشیار ہو تے ہیں ۔ امریکی ما ہرین کی تحقیق کے مطا بق وہ بچے جو جسما نی طور پر زیادہ صحت مندہوتے ہیں ان کا دماغ بھی جسما نی طور پر کمزور بچو ں کے مقابلے میں بارہ فیصدزیا دہ بڑا ہو تاہے ۔ تحقیق کے مطا بق روزانہ ورزش اور جسما نی سرگر میوں میں حصہ لینے سے نہ صرف جسم بلکہ دما غ بھی زیا دہ مستعد اور تیز ہوتاہے اور دماغ کی نشو و نما بھی تیز ہو تی ہے۔ ماہر ینِ صحت نے والدین اور اسا تذہ پرزور دیا ہے کہ صحت مندا نہ جسما نی سر گرمیوں کو بچوں کے معمو ل کا لا زمی حصہ بنا نا چاہیے
Posted on Feb 25, 2011
موبائل فون شہد کی مکھیوں کے لیے قاتل ثابت ہورہا ہے۔ موبائل فون سے خارج شعاعوں سے شہد کی مکھیا ں اپنی منزل کھو دیتی ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ڈیلی نے ایک حالیہ تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ موبائل فون کی شعاعوں سے شہد کی مکھیاں ختم ہو رہی ہیں۔ امریکا میں شہد کی مکھیوں کی تعدادمیں گزشتہ برس سے تیس فیصد کمی ہونے کے امکانات ہیں۔ کرنٹ جرنل میں شائع تحقیق میں سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے شہد کی مکھیوں کی راستہ بتانے والی حس میں الجھن پیدا ہوجاتی اور وہ اپنی منزل سے بھٹک جاتیں ہیں۔ وسیع پیمانے پر استعمال مواصلاتی آلات سے شہد کی مکھیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بھارت کے شہر چندی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے محققین نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کے پاس موبائل فون ایک دن میں دو بار15منٹ کے لیے آن کر کے رکھا اور یہ عمل تین ماہ تک دہرایا گیا،سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران شہد کی پیداوار رک گئی تھی۔
Posted on Feb 25, 2011
اچھی اور بروقت مسکراہٹ سے صارفین کی جیب سے زیادہ پیسے نکالنے میں مدد ملتی ہے تو دوسری جانب صارف کی تشفی بھی ہو جاتی ہے? بزنس ایڈوائزر نے اس تحقیق میں سفارشات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسکراہٹ جب آنکھوں میں چمک پیدا کرتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی بات کے سگنلز دوسرے تک منتقل ہو رہے ہیں? ماہرین نے تین طرح کی مسکراہٹوں کو خطرناک قرار دیا ہے? بہت زیادہ مسکراہٹ جس سے منہ کھل جائے، دانت نظر آئیں اور وہ مصنوعی لگیں، مسلسل مسکراہٹ جس میں وقفہ نہ ہو، یہ مسکراہٹ شک میں ڈال دیتی ہے، روبوٹ نما مسکراہٹ جس سے ظاہر ہو کہ یہ خواہ مخواہ اور زبردستی کی مسکراہٹ ہے?
Posted on Feb 25, 2011
واشنگٹن مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن دل کی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتا ہے?ہاورڈ میڈیکل سکول میں ہونے والی اس تحقیق کے دوران طبی ماہرین نے ذبابیطس ، موٹاپے کا شکار اور ناقص غدا ء کی وجہ سے بیمار ہونے والے مریضوں پر تجربات کیے جن کے نتائج حیرت انگیز طور پر مثبت ثابت ہوئے چھ ہزار لوگوں پر کیے جانے والے اس تجربے میں مونگ پھلی کے مکھن کے اثرات نمایاں طور پر مفید قرار دیے گئے? ماہرین کے مطابق روغنیات سے تیار ہونے والے اس مکھن کے استعمال سے 44 فیصد تک ہارٹ اٹیک کے امکانات کم ہو جاتے ہیں? یہ تحقیق جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوچکی ہے?
Posted on Feb 25, 2011

پیغمبرِ اسلام اور بنگلہ دیش کے لیڈروں کے طنزیہ خاکوں کی اشاعت کے بنگلہ دیش نے ملک میں فیس بک کو بلاک کر دیا ہے?
ایک حکومتی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ملک کے رہنماؤں کے بارے میں توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے?
بنگلہ حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک پر پابندی عارضی ہے اور جوں ہی ان خاکوں کو ہٹا دیا جائے گا سائٹ تک رسائی معمول پر آ جائے گی?
بنگلہ دیش میں یہ پابندی مبینہ توہین رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت کے بعد پاکستان میں فیس بک پر لگائی جانے والی پابندی کے بعد لگائی گئی ہے?
بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگیولیٹری کمیشن (بی ٹی آر سی) کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ فیس بک نے پیغمبرِ اسلام کے خاکے شائع کر کے ملک میں بسنے والی مسلمان اکثریت کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے?
کمیشن کے قائم مقام سربراہ حسن محمد دلاور نے کہا ہے کہ ’اس سائٹ کے بعض لنکس پر بنگلہ دیش کے بابائے قوم شیخ مجیب الرحم?ن، موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ اور حزب اختلاف کی رہنما کے تضحیک آمیز خاکے موجود تھے‘?
اس سلسلے میں ایلیٹ ریپڈ ایکشن بٹالین نے سنیچر کو ڈھاکہ سے ایک شخص کو یہ خاکے فیس بک پر چڑھانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے?
ان کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی فیس بک سے یہ خاکے ہٹا دیے جائیں گے، سائٹ دوبارہ کھول دی جائے گی‘?
Posted on Feb 25, 2011
بی پی اے یا بیسفنول اے نامی یہ کیمیکل کینز اورڈبوں میں لگی حفاطتی کوٹنگ میں استعمال ہوتا ہے? سلور لائننگ نامی اس نئی تحقیق میں شامل50میں سے 46ڈبوں میں بی پی اے بڑی مقدار میں موجود تھا? یہ کیمیکل ڈبے کے کھانے کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم خوراک کی صنعت سے وابستہ افراد اسے صحت کے لیے محفوظ قرار دیتے ہیں?
Posted on Feb 25, 2011
Stateیونیورسٹی کے ہیلتھ سائنس سینٹر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر Liwie Chen نے اپنی تحقیق میں بتایاہے کہ میٹھے مشروبات کے کم استعمال سے جہاں دل کے اچانک دورے سے شرح اموات میں 8فیصد کمی ہوتی ہے وہیں دل کی شریانوں کی تنگی سے ہونے والی اموات میں 5فیصد تک کمی ہوسکتی ہے? ماہرین کی ٹیم نے 25سے 79سال کی عمر کے درمیان افراد پرکیے گئے 18ماہ کی تحقیق کے بعد یہ بات بیان کی کہ دوسرے عوامل کے علاوہ میٹھے مشروبات کا زائد استعمال بھی ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتی ہے?
Posted on Feb 25, 2011

پاکستان میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کی وجہ سے بند کی جانے والے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کی سروس بحال کر دی گئی ہے?
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے توہینِ آمیز مواد کی موجودگی کو جواز بنا کر یو ٹیوب اور فیس بک پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ وکی پیڈیا تک رسائی محدود کر دی گئی تھی?
پی ٹی اے کے ترجمان خرم علی مہران نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ یو ٹیوب پر عائد پابندی بدھ کی رات سے ہٹا لی گئی ہے تاہم پاکستان میں توہینِ آمیز مواد سے متعلقہ لنکس اب بھی دستیاب نہیں ہوں گے?
اس سے قبل پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے بدھ کو کہا تھا کہ پاکستان میں یوٹیوب اور فیس بک پر عائد پابندی آئندہ چند روز میں ہٹا لی جائے گی?
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران ان کا یہ مشورہ قبول کر لیا ہے کہ فیس بک اور یو ٹیوب کے صرف متنازع حصوں پر پابندی عائد کی جائے?
خیال رہے کہ جہاں یو ٹیوب پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت نے اپنے طور پر کیا تھا وہیں فیس بک پر پابندی لگانے کا حکم لاہور ہائی کورٹ نے ایک مقدمے کے دوران دیا تھا اور عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کی اگلی تاریخ اکتیس مئی ہے?
Posted on Feb 25, 2011
لند ن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 6سالہ Amy Ferguson کودومرتبہ دل ٹرانسپلانٹ کیا گیا جو اب صحت مند ہوکر زندگی کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں? Amy Ferguson کے دل کی پہلی مرتبہ 2006 میں اس وقت پیوند کاری کی گئی جب بڑی شریان میں انفیکشن کی وجہ سے اس کا دل ناکارہ ہوگیا تھا?
تاہم anti-rejection ادویات کے استعمال کے باوجود بھی Amy کا جسم نئے دل کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے دوسال بعدایک مرتبہ پھر 9گھنٹے طویل آپریشن کے بعد Amy کے دوسرے دل کی پیوندکاری کی گئی ?دو مرتبہ دل کی پیوند کاری کے بعد Amyاب صحت مند زندگی گزارہی ہیں اور Dublin میں واقع اپنے اسکول میں پڑھائی کا آغاز بھی کرچکی ہے?
Posted on Feb 25, 2011

سائنسدانوں کو خلائی دوربین ہبل سے حاصل ہونی والے تصویری شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ سورج سے مشابہہ ایک ستارہ قریبی سیارے کو نگل رہا ہے?
اس سے پہلے خلا نورد جانتے تھے کہ خلا میں ایسے ستارے موجود ہیں جو سیاروں کو نگل جاتے ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی ایسے عمل کو واضح طور پر دیکھا گیا ہے?
اگرچہ تصویر لیتے وقت یہ ستارہ ہبل دوربین سے کافی فاصلے پر تھا لیکن سائنسدانوں نے دوربین سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے اس عمل کا ایک تصویری خاکہ بنایا?
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وسپ_بارہ بی نامی یہ سیارہ اگلے ایک کروڑ سال میں مکمل طور پر نگل لیا جائے گا? یہ سیارہ اپنی مدار کےگرد چکر زمین کے مدار کےمطابق ایک اعشاریہ ایک دن میں مکمل کرتا ہے? یہ سیارہ پندرہ سو سینٹی گریڈ تک انتہائی گرم اور اپنے ستارے سے بہت قریب تھا?
اتنی نزدیکی کی وجہ سے غبارے کی طرح پھولتے ہوئے سیارے کا حجم سیارہ مشتری سے تین گناہ زیادہ ہو گیا اور سیارے کا مادہ ستارے پر بہنا شروع ہوگیا?
سائنسدانوں کی ٹیم میں شامل برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی کی کیرول ہسویل نے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم نے سیارے کے ارد گرد مادے کا بڑا بادل دیکھا جو سیارے سے دور جا رہا ہے اور اسے بعد میں ستارہ نگل جائے گا?
تاہم سائنسدان اس بات کا نتیجہ نہیں نکال سکے کہ یہ بادل کیسے وجود میں آئے تھے? ڈاکٹر ہسویل کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے اپنے نظام شمسی سے باہر پہلی بار ایسے کیمیائی عناصر دیکھے ہیں?‘
واسپ نامی یہ سیارہ چھ سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے? دو ہزار آٹھ میں اس سیارے کو برطانیہ کے سیاروں پر تحقیق کرنے والے ادارے وسپ نے دریافت کیا تھا?
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ