نوبل انعام 2011 جیتنے والے سائنس دانوں اور معروف شخصیات کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا انعام طب کی کیٹگری میں معتبر ریسرچ کرنے والے سائنسدان یا سائنسدانوں کو دیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کینسر کے لئے مدافعتی دوا یا برتھ کنٹرول کے لئے نہایت موثر ریسرچ انعام کی حقدار ٹھہر سکتی ہیں۔ امن کے نوبل انعام کیلئے عرب دنیا میں بیداری کی لہر کو فوقیت حاصل ہو سکتی ہے۔ ادب کے نوبل انعام کے لئے شام کے شاعر علی احمد سعید اسبر المعروف اڈونس خاصے مضبوط امیدوار خیال کئے جا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ کینیڈا کی ایلس منرو، جنوبی کوریا کے کوان اور امریکہ کے فلپ روتھ کے نام بھی شامل ہیں۔ طب، فزکس، کیمسٹری، ادب اور امن کے شعبوں کے لئے مختص نوبل انعام کی بنیاد 1901 میں ڈائنا مائیٹ ایجاد کرنے والے سویڈش سائنسدان الفریڈ نوبل نے رکھی تھی۔
نوبل پرائز : ناموں کا اعلان آج کیا جائیگا
Posted on Oct 03, 2011
سماجی رابطہ