نئی امریکی ریسرچ کے مطابق تیز چلنے والے افراد کی عمر لمبی ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف پٹسبرگ میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر اسٹیفنی اسٹوڈنسکی اور ان کے ساتھیوں نے پینسٹھ سال کے زائد عمرکے پینتیس ہزار لوگوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کےدوران تمام افراد کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ جس میں ان کے مختلف فاصلے طے کرنے کے وقت کا اندازہ لگایا گیا۔ ٹیسٹ کے نتائج سے ثابت ہوا کے تیز چلنے والے افراد زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔ ڈاکٹر اسٹیفنی نے بتایا کہ تیز چلنے سے جسم کے مختلف اعضا حرکت میں رہتے ہیں جس سے انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے اور زیادہ عرصے تک جیتا ہے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ