برمنگھم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کوگیارہ رن سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو باسٹھ رن بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو اکیاون رن بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ ہسی تینتیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے جبکہ مائیکل کلارک اور جیمز ہوپس نے بھی تیس، تیس رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ شاہد آفریدی نے دو جبکہ عمر گل، سعید اجمل اور شعیب اختر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے کامران اکمل تینتیس رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ سکورر رہے جبکہ سلمان بٹ نے اکتیس رنز بنائے۔ سلمان اور کامران کے درمیان اکسٹھ رنز کی شراکت ہوئی۔بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں محمد عامر نے دس گیندوں پر بیس جبکہ آفریدی نے تیرہ گیندوں پر اٹھارہ رنز کی اننگز کھیلیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے نینز اور اوکیف نے تین، تین جبکہ جانسن اور ہسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا نے شین واٹسن اور سٹیون سمتھ کی جیمز ہوپس اور سٹیو اوکیف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پیر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو تیئیس رنز سے شکست دی تھی۔یہ تمام اقسام کی کرکٹ میں تیرہ میچوں کے بعد آسٹریلیا پر پاکستان کی پہلی فتح تھی۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ