اب ایسا موبائل فون منظرعام پر آنے والا ہے جو 15 سال جی ہاں پندرہ برس تک چارج رہے گا۔ یہ حیرت انگیز فون ایکس پی اے ایل پاورنامی کمپنی تیار کر رہی ہے جسے 15 برس تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔50 ڈالر کے سپارون نامی یہ موبائل ڈبل اے ٹیکنالوجی کی حامل بیٹری کے ذریعے چلتا ہے، جو کہ لیتھیم سے تیار کی گئی ہے، جو اسے مسلسل 15 برس تک چارج رکھنے کے لئے مددگار ہے، یہ ہمارا نہیں کمپنی کا دعوی ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کسی وقت فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے اس موبائل فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے وقت جب دیگر موبائل فون کام چھوڑ دیتے ہیں یہ کم قیمت ڈیوائس کام آئے گی۔ ٹریفک حادثات، سیاحت اور مہم جوئی وغیرہ کے دوران یہ انتہائی کارآمد ہوگی۔
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ